ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کے معاملے پر صدارتی ریفرنس سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد: سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے معاملے پر صدارتی ریفرنس کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کا 9 رکنی لارجر بینچ ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے معاملے پر صدارتی ریفرنس کی سماعت  12 دسمبر منگل کے روز کرے گا۔ بینچ کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کریں گے۔

چیف جسٹس کے علاوہ سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ، آفریدی، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی 9 رکنی لارجر بینچ کا حصہ ہیں۔ ان کے علاوہ جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر بھی اس بینچ  میں شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں