پیرس: عالمی ثقافتی ادارے یونیسکو نے افطار کو ثقافتی ورثہ تسلیم کرتے ہوئے اس کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اقوام متحدہ کے ذیلی ثقافتی ادارے یونیسکو نے رمضان المبارک میں روزہ افطار کرنے کو ثقافتی ورثہ تسلیم کرتے ہوئے اس بات کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔
یونائیٹڈ نیشن ایجوکیشنل، سائنٹیفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن (یونیسکو) کی جانب سے افطار کو ثقافتی ورثہ تسلیم کیا جانا ایران، ترکیہ، آذربائیجان اور ازبکستان کی مشترکہ درخواست پر عمل میں آیا ہے۔ اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام مسلم ملکوں میں رمضان المبارک کے دوران افطار کا باقاعدہ اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں تہذیب اور ثقافت کے رنگ سمائے ہوتے ہیں۔
تنظیم کی جانب سے افطار کو ثقافتی ورثہ تسلیم کرنے کا فیصلہ حال ہی میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا تھا۔