ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

توشہ خانہ کی نااہلی ختم ہونے تک نیا چیئرمین منتخب کیا ہے، بیرسٹر علی ظفر

لاہور:بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کی نااہلی ختم ہونے تک ہم نے نیا چیئرمین منتخب کیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرعلی ظفر نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نااہلی ختم ہونے پر جنرل الیکشن بھی لڑیں گے، ان کی نااہلی کا نوٹیفکیشن غیر آئینی ہے۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ اگر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن سے روکا گیا تو ہم چیلنج کریں گے، بے شک کاغذی نوٹیفکیشن ہے لیکن ہمیں چیلنج تو کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایسا لگے کہ کوئی حلقہ قانون کے خلاف ہے تو اس کو ہم چیلنج کریں گے، انٹرا پارٹی الیکشن کا آرڈر غیر آئینی اور غیر قانونی تھا۔

بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا ہے کہ فیصلہ مانتے ہوئے الیکشن کروائے، چیلنج کرنا ہمارا حق ہے، لارجر بینچ کے پاس اب تین آرڈر زیر سماعت ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق کیس دائر نہیں کیا، کسی وکیل نے از خود انٹرا پارٹی الیکشن معاملے کو اسلام آباد میں چیلنج کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں