ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان کا شاندار آغاز، نیپال کو شکست دیدی

دبئی: انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے نیپال کو شکست دے دی اور اس طرح ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز کیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کا آغاز نیپال انڈر 19 کے خلاف 7 وکٹوں کی جیت سے کیا ہے۔ رائٹ ہینڈ فاسٹ بالر محمد ذیشان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے صرف 19 رنز دے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ یہ کسی بھی پاکستان کے بولر کی انڈر 19 ون ڈے بین الاقوامی مقابلوں میں دوسری بہترین کارکردگی ہے۔

جمعہ کے روز آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ دبئی میں ہونے والے میچ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان سعد بیگ نے ٹاس جیت کر نیپال انڈر 19 کو پہلے بیٹنگ دی جو 47.2 اوورز میں 152 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

نیپال کی جانب سے اوتم ماگر نے 76 گیندوں پر51 رنز بنائے جس میں تین چوکے اور دو چھکے شامل تھے جبکہ دیپیش کندل نے 31 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے محمد ذیشان نے 19 رنز دے کر6 وکٹیں حاصل کیں۔ عامرحسن نے15 رنز کے عوض 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

پاکستان انڈر19 ٹیم نے نیپال کا 153 رنز کا ہدف 26.2 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر  پورا کرلیا۔اذان اویس نے 62گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے56 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔  کپتان سعد بیگ نے 56گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی جس میں پانچ چوکے شامل تھے۔ اذان اویس اور سعد بیگ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 108رنز کا اضافہ کیا۔ نیپال کی طرف سے گلسن جھا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان انڈر19 ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا دوسرا میچ اتوار کو بھارت کی انڈر 19 کے خلاف کھیلے گی جبکہ 12 دسمبر کو اس کا میچ افغانستان انڈر19 کے خلاف ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں