اسلام آباد: ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 42.68فیصد ہوگئی،ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح 41.05فیصد رہی تھی،ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 13روپے تک اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹس کے مطابق ایک ہفتے میں انڈے فی درجن 8روپے سے زیادہ مہنگے ہوئے،بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک ہفتے میں 14پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ایک ہفتے میں دال مونگ 2روپے 44پیسے فی کلو مہنگی ہوئی،ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 1روپے 13پیسے کا اضافہ ہوا۔
رپورٹ کےمطابق ایل پی جی کاگھریلو سلنڈر ایک ہفتے میں 14روپے تک مہنگا ہوا،ایک ہفتے میں دال مسور کی فی کلو قیمت میں 34پیسے کا اضافہ ہوا۔