ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی دھاگہ اسمگلنگ کے ذریعے پاکستان آنے کا انکشاف

کراچی:تجارتی پابندی کے باوجود بھارتی دھاگہ مختلف ممالک سے اسمگل ہو کر پاکستان آنے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس نے کراچی میں انڈین دھاگے کی اسمگلنگ پراربوں روپے کی ٹیکس چوری پکڑنے جانے کے بعد ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ 

کسٹمز حکام  کو دھاگے کے درآمدی  ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے دوران  دبئی، ملائیشیا، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کے ذریعے ہندوستانی دھاگے کی غیرقانونی امپورٹ کا انکشاف ہوا۔ 

دھاگے کا لیبل اور پیکنگ تبدیل کر کے پاکستان بھیجا جاتا تھا جبکہ بھارت سے دھاگے کی درآمد پر 2019 سے پابندی عائد ہے۔ 

کسٹمز حکام کے مطابق دھاگے کی مقامی مارکیٹ میں فروخت سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔

 کسٹم حکام کے مطابق ملک کیلئے درآمدی دھاگے کی سالانہ طلب 800 کلو سے زیادہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں