اسلام آباد: نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے کوششیں کرے، عالمی برادری کشمیریوں کے حقوق کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے، غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم باعث تشویش ہیں۔
نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی منشور کی حمایت اور پاسداری جاری رکھیں گے، پاکستان بلاتفریق مذہب اور رنگ ونسل انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کوشاں ہیں، پاکستان نے انسانی حقوق کے تحفظ کےلیے ہمیشہ موثر اقدامات کیے۔
واضح رہےکہ 7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہدا کی تعداد 18 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے، جس میں زخمی افراد کی تعداد 48 ہزار سے بڑھ چکی ہے، شہید ہونے والوں میں 9 ہزار سے زائد بچے شامل ہیں۔
