English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی ٹیم کے سابق غیر ملکی کوچز کے مستقبل کا فیصلہ اگلے دو ہفتوں میں ہوگا

القمر

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق غیر ملکی کوچز کے مستقبل کا فیصلہ اگلے ڈیڑھ سے دو ہفتوں میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق سابق ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر، ہیڈکوچ گرانٹ بریڈبرن، بیٹنگ کوچ اینڈریوپیوٹک تاحال چھٹیوں پر ہیں۔

گزشتہ ماہ کے وسط میں ان تینوں کے پورٹ فولیو تبدیل کر دییگئے تھے،پی سی بی نے ان کوچز کے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 

کوچز پورٹ فولیو تبدیل ہوتے ہی چھٹیوں پر چلے گئے تھے،  پی سی بی کوچز کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے، کوچز کے معاہدوں کی قانونی حیثیت کا بھی جائزہ لے رہے ہیں،ممکنہ طور پر کوچز کے معاہدوں کو کسی طرح ختم کرنے کے آپشن پر کام ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے