English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پرافسران کےتبادلے

القمر

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے کر دیئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لوئردیرمحمد اقبال کا ملتان میں تبادلہ کردیا گیا جمشید خان کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لوئردیر تعینات کردیا گیا ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرکورنگی خدا بخش کاڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرملیر کاتبادلہ کردیا گیا الیکشن افسر سارہ خان ڈی آئی خان تعینات تعینات کردیا گیا ہےحافظ عدیل اشرف کو ڈی ای سی پاکپتن کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تونسہ نادر علی ہوں گے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شوکت علی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر گجرات جبکہ کوٹ ادو میں ڈی ای سی بہاولپور شجاع اللہ خان ہوں گےسجاد اختر چکوال میں ضلعی الیکشن کمشنر ہوں گےاورکزئی میں ضلعی الیکشن کمشنر کا چارج مقصود حسین کوسونپ دیا گیا ہے۔

ادھرسندھ اور بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنرز کا بھی تبادلہ کیاگیاالیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ کو صوبائی الیکشن کمشنر سندھ تعینات کیا گیا الیکشن کمشنر سندھ اعجازانورچوہان صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان تعنیات ہوئے ہیں الیکشن کمیشن نے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے