English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پینٹ فیکٹری میں آگ لگنے اور عمارت گرنے سے 11 افراد ہلاک

القمر

نئی دہلی: بھارت میں رنگ بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے اور عمارت گرنے سے 11افراد ہلاک ہوگئے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دلی کے شمالی علاقے علی پور میں قائم پینٹ کی فیکٹری میں شام کے وقت آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فائر بریگیڈ حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں سمیت آگ بجھانے کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جس نے کولنگ کے عمل میں حصہ لیا۔

حکام نے بتایا کہ فیکٹری میں دھماکہ ہونے کے باعث آگ تیزی سے پھیلی جس پر قابو پانے کیلئے 4گھنٹے لگے جبکہ دھماکے کی وجہ سے فیکٹری کی عمارت بھی زمین بوس ہوگئی۔

حکام کے مطابق عمارت گرنے سے فیکٹری میں موجود مزدور ملبے تلے دب گئے جبکہ دھماکے کی شدت سے لگنے والی آگ نے قریبی گھروں اور دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

حکام نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 11افراد ہلاک اور 4افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا،حکام کے مطابق فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ ابھی واضح طور پر سامنے نہیں آئی۔

The post پینٹ فیکٹری میں آگ لگنے اور عمارت گرنے سے 11 افراد ہلاک appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے