بیروت: حزب اللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو جنوبی لبنان میں 5 بچوں سمیت 10 افراد کو شہید کرنے کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کے رہنما حسن فضل اللہ نے بتایا کہ دشمن کو ان جرائم کی قیمت ادا کرنی پڑے گی، اسرائیل نے بچوں کو شہید کرکے اپنے مقدر میں تباہی لکھ لی ہے،صہیونی فوجیوں کے حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ لبنان کے سرحدی شہر نباتیہ میں اسرائیلی حملے میں 3 بچوں سمیت 7 افراد شہید ہوگئے تھے، اس سے قبل ایک اور اسرائیلی حملے میں سرحد پر السوانہ گاؤں میں ایک خاتون اور اس کے 2 بچے بھی شہید ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک گفتگو میں غزہ میں شہادتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے فوجی جنگ بندی کے مطالبے پر زور دیا ہے۔
The post لبنان میں بچوں کی شہادت پر حزب اللہ کی اسرائیل کو دھمکی appeared first on Daily Jasarat News.
