English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انڈونیشیا عام انتخابات، صدارتی امیدوار پرابوو سوبیانتو نے جیت کا اعلان کردیا

القمر

جکارتہ: انڈونیشیا میں ہونے والے عام انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق صدارتی امیدوار سابق جنرل پرابوو سوبیانتو نے58 فیصد ووٹوں کی برتری پر جیت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں انتخابی عمل میں نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کھل کر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، پولنگ 6 گھنٹے جاری رہنے کے بعد مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ختم ہوئی۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق وہ مخالف صدارتی امیدواروں انیس باسویدان اور گنجر پرانوو سے اب تک کے نتائج کے مطابق 58 فیصد ووٹوں سے آگے ہیں ،انڈونیشیا میں صدارتی انتخابات میں 78 سے 93 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی۔

دوسری جانب وزیر دفاع پر ابوو سوبیانتو نے اپنی جیت کا اعلان کردیا،ایک مقامی سٹیڈیم میں جمع اپنے حامیوں کے سامنے انتخابات میں کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے پرابوو سوبیانتو نے کہا کہ ان کی یہ فتح تمام انڈونیشینز کی فتح ہے، ہم انڈونیشیا کے سب سے قابل بیٹوں اور بیٹیوں پر مشتمل حکومت بنائیں گے۔

The post انڈونیشیا عام انتخابات، صدارتی امیدوار پرابوو سوبیانتو نے جیت کا اعلان کردیا appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے