English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیوٹن کے ناقد روسی اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی دوران قید پراسرار طور پر ہلاک

القمر

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ناقد اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی دوران قید پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق الیکسی ناولنی کو 19 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، جس کی وجہ سے وہ جیل میں تھے اور دوران قید پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے۔

انہیں انتہائی سرد ترین علاقے خارپ شہر میں پولر وولف کالونی کی جیل میں قید کیا گیا تھا، بتایا گیا ہے کہ وہاں کا موسم ہمیشہ سرد ہی رہتا ہے۔

جیل حکام کے مطابق الیکسی ناولنی نے چہل قدمی کی ، جس کے بعد وہ کچھ نامناسب محسوس کرنے لگے اور بے ہوش ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر ڈاکٹرز کو دکھایا گیا مگر وہ جانبر نہیں ہو سکے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی موت کا تعین فی الحال نہیں کیا جا سکا۔

روسی حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صدر ولادیمیر پیوٹن کو بھی الیکسی ناولنی کی موت کے حوالے سے بتا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکسی ناولنی جنوری 2021 میں جرمنی سے زہرخورانی کے اثر سے صحتیاب ہوکر ماسکو آنے کے بعد سے جیل میں قید ہیں۔ انہوں نے گرفتاری سے قبل حکومت مخالف کئی مظاہروں کو لیڈ کیا تھا۔

The post پیوٹن کے ناقد روسی اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی دوران قید پراسرار طور پر ہلاک appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے