English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ورلڈ بینک کا افغانستان کے لیے نیا پروگرام “اپروچ 3.0” شروع

القمر

واشنگٹن: ورلڈ بینک نے افغانستان کے لیے نیا پروگرام “اپروچ 3.0”  شروع کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ بینک کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  اس پروگرامکا مقصد بڑے پیمانے پر بنیادی سروسز فراہم کرنا ہے، جس میں مائیکرو فنانسنگ کے ذریعے روزگار کے مواقع فراہم کرنا، اور امداد کی فراہمی میں نجی شعبے کی شرکت کو آسان بنانا شامل ہے۔

ورلڈ بینک نے کہا کہ اس کے ایگزیکٹو بورڈ نے افغانستان کی مدد کے لیے ایک نئے طریقہ کار کی توثیق کی ہے جس کے تحت اقوام متحدہ کے ادارے اور دیگر بین الاقوامی تنظیمیں بینک کے بین الاقوامی ترقیاتی ایسوسی ایشن کے فنڈ سے تقریبا 30 کروڑ ڈالر غریب ممالک پر خرچ کریں گی۔

ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈ مہیا کرنے والے ادارے نے کہا ہے کہ یہ فنڈز افغانستان میں خوراک، پانی، صحت، تعلیم اور ملازمتوں جیسی اہم بنیادی سروسز کے لیے افغانستان ریزیلینس ٹرسٹ فنڈ (اے آر ٹی ایف) کے عطیہ دہندگان کی مالی معاونت کی تکمیل کریں گے۔

The post ورلڈ بینک کا افغانستان کے لیے نیا پروگرام “اپروچ 3.0” شروع appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے