لندن: لندن میں ایک بار پھر لاکھوں لوگ فلسطین کے حق میں سڑکوں پر آگئے۔ ہائیڈ پارک سے اسرائیلی سفارتخانہ تک ریلی نکالی گئی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ریلی میں دو سے ڈھائی لاکھ لوگ شریک ہیں۔ لندن پولیس نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرکے ریلی کو روکنے کی کوشش کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن کے مختلف مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ پولیس نے دس افراد کو گرفتار کر لیا۔
The post لندن میں ایک بار پھر لاکھوں افراد فلسطین کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے appeared first on Daily Jasarat News.
