English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی صدر نے روسی اپوزیشن رہنما کی موت کا ذمے دار پیوٹن کو ٹھیرا دیا

القمر

واشنگٹن: امریکی صدر نے روسی اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی کی موت کا ذمے دار صدر ولادیمیر پیوٹن کو ٹھیرا دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ روسی اپوزیشن لیڈر کی موت کے ذمے دار صدر ولادیمیر پیوٹن ہیں۔ ان کی بدعنوانیوں، تشدد اور غلط اقدامات کے خلاف آواز بلند کرنے والے اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی کی موت پر کوئی حیرت نہیں بلکہ غصہ ہے۔ اس کے ذمے دار خود ولادیمیر پیوٹن ہیں۔

واضح رہے کہ روسی صدر کے ناقد اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی گزشتہ روز جیل میں قید کے دوران پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے۔

The post امریکی صدر نے روسی اپوزیشن رہنما کی موت کا ذمے دار پیوٹن کو ٹھیرا دیا appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے