دی ہیگ: عالمی عدالت انصاف میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کے مقدمے میں مختلف حکومتوں کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے، تقریبا52 ممالک کے نمائندے عا لمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کے مقدمے میں پیش ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان ممالک کی پیشیاں 19 سے 26 فروری تک جاری رہیں گی، جنوبی افریقہ کی درخواست پر اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کے مقدمے میں پیشی کا آخری دن 26 فروری دن 12 بجے ہے۔
پیشیوں میں بیان دینے والی ہر حکومت اور ادارے کو بیان کے لئے 30 ، 30 منٹ کی مہلت دی جائے گی،ترکی کا بیان ترکیہ وزارت خارجہ کی طرف سے پیشیوں کے آخری دن 26 فروری دن 12 بجے دیا جائے گا۔
The post اسرائیلی جارحیت پر عالمی عدالت انصاف میں 52 ممالک بیان ریکارڈ کرائیں گے appeared first on Daily Jasarat News.
