دی ہیگ:بین الاقوامی عدالت انصاف نے فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضے اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف مقدمے کی سماعت کا آغاز کر دیا ہے، 26فروری تک جاری رہنے والی سماعت میں50 سے زیادہ ممالک کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔
سماعت شروع ہونے پرفلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ ریاض الماکی نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے فلسطین پر ناجائز قبضہ کیا ہے، جس کو فوری طور پر ختم کرایا جائے۔
بین الاقوامی عدالت انصاف کی اس غیر معمولی سماعت کے دوران لگ بھگ 50 ملکوں کا موقف سامنے آئے گا جبکہ عالمی سطح پر انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنیوالی تنظیموں کو بھی اسرائیلی قبضے کے بارے میں اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ 7اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں 29 ہزار سے زائد نہتے فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، جس میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
The post اسرائیل فلسطین پر ناجائز قابض ہے صہیونی قبضہ ختم کرایا جائے، فلسطینی وزیر خارجہ appeared first on Daily Jasarat News.
