برسلز: یورپی یونین کے 26 رکن ممالک نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگی وقفہ اور بعد ازاں پائیدار ‘ سیز فائر ‘ کا مطالبہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین کے نمائندہ اعلی برائے خارجہ امورو سکیورٹی پالیسی جوزپ بوریل نے کہا کہ 26 رکن ممالک کی مفاہمت سے غزہ میں “فوری انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فائر بندی پر اتفاق کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ اپیل متفقہ طور پر نہیں کی گئی اس لیے اسے “یورپی یونین کا بیان” قرار نہیں دیا جاسکتا، تا ہم یہ یونین کی اکثریت کی رائے کو ظاہر کرنے کے لیے اہم ہے۔
جوزپ بوریل نے کہا ہے کہ ہنگری کے علاوہ یورپی یونین کے تمام26 ارکان نے غزہ میں فوری جنگی وقفے کا مطالبہ کیا ہے۔
The post غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کی جائے، اراکین یورپی یونین appeared first on Daily Jasarat News.
