English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست قائم کی جائے، امارات کا عالمی عدالت میں مطالبہ

القمر

دی ہیگ: متحدہ عرب امارات نے عالمی عدالت انصاف سے ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست قائم مطالبہ کیاہے۔

امارات کا فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف میں دلائل پیش کرتے ہوئے کہناتھا کہ بین الا قوامی قانون کی پابندی سب کے لیے یکساں طور پر لازم ہے، قانون کا سب پر اطلاق ہونا چاہیے۔

یہ موقف متحدہ عرب امارات کی سفیر لانا نصیبہ نے بین الاقوامی عدالت انصاف(آئی سی جے) میں پیش کیا ۔ بین الاقوامی عدالت انصاف میں 52 ممالک اور تین عالمی تنظیمیں غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف دلائل پیش کر رہی ہیں۔

عدالت کی ان سماعتوں میں فلسطینیوں کی آبادی کا تناسب بدلنے کی اسرائیلی کوششوں کے علاوہ مشرقی بیت المقدس کے اسٹیٹس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات کی سفیر لانا نصیبہ  نے عدالت کے سامنے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف اپنے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی قانون کی پابندی سب کے لیے لازم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کیساتھ گزشتہ 7عشروں سے جاری نا انصافیوں کے پس منظر میں مسئلہ فلسطین پر اس قانون کا اطلاق ناگزیر ہو چکا ہے۔

سفیر نے ہیگ میں قائم عدالت کے 15 ججوں کے پینل کے سامنے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات دو ریاستی حل کے ذریعے ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے موقف کا اعادہ کرتا ہے کیونکہ منصفانہ اور دیرپا امن کا واحد راستہ یہی ہے کہ فلسطینی عوام کے طویل عرصے سے مستردکیا گیا حق انہیں لوٹا دیا جائے تاکہ حق خودارادیت کی بنیاد پر 1967 کی سرحدوں پر مشتمل ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست قائم ہو سکے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔

The post ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست قائم کی جائے، امارات کا عالمی عدالت میں مطالبہ appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے