English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت میں کسانوں کے احتجاج کے دوران پولیس کی فائرنگ سے 21 سالہ نوجوان ہلاک

القمر

نئی دہلی: بھارت میں کسانوں کے احتجاج کے دوران پولیس نے فائرنگ کر کے 21 سالہ نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی صوبے پنجاب کے شہر ہریانہ میں کسان مودی حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کیخلاف احتجاج کر رہے تھے کہ انہیں روکنے کیلئے پولیس نے سیدھی گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کے گولے برسائے جس کی زد میں آ کر نوجوان مارا گیا اور 25 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب مرنے والے کسان کی شناخت شوبھکرن سنگھ کے نام سے ہوئی ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق کسان گروپوں نے نوجوان کی ہلاکت کا ذمہ دار ریاستی پولیس اور مرکزی حکومت کو ٹھہرایا ہے، جس کے بعد انہوں نے ہریانہ سرحد پر دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مقامی حکومت کی جانب سے سکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہریانہ کے 7 اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس کی بندش میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔

The post بھارت میں کسانوں کے احتجاج کے دوران پولیس کی فائرنگ سے 21 سالہ نوجوان ہلاک appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے