ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نئی دہلی کی جانب پیش قدمی: کسان مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، ایک ہلاک، متعدد اہلکار زخمی

نئی دہلی: بھارتی دارلحکومت نئی دہلی کی طرف مارچ کرنے والے کسان  مظاہرین  اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

فصلوں کی زیادہ قیمتوں کے مطالبات پر حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ٹریکٹروں پر سوار ہزاروں کسانوں نے دارالحکومت نئی دہلی کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں۔پولیس نے کسان مظاہرین کو پچھلے ہفتے سے پٹیالہ کے چھوٹے سے گاں شمبھو کے قریب روک رکھا ہے۔

پولیس کی جانب سے مظاہرین کو ایک بار پھر آنسو گیس کی شدید فائرنگ سے منتشر کرنے کی کوششیں ناکام ہو گئیں اور کسانوں نے ان کے احتجاج کو روکنے کے لیے کھڑی کی گئی کنکریٹ کی رکاوٹوں کو پھلانگتے ہوئے آگے بڑھنے کا عزم کیا ہے۔

پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات تھیں جبکہ کسانوں نے پولیس کی جانب سے طاقت کے استعمال کے دوران احتجاج میں شامل  سالہ شبھکرن سنگھ کھنوری بارڈر پر ہلاک ہوامظاہرین کی طرف سے پتھراو کے نتیجے میں کثیر تعداد میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے ہیں۔

The post نئی دہلی کی جانب پیش قدمی: کسان مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، ایک ہلاک، متعدد اہلکار زخمی appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں