ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انتخابی دھاندلی کے الزامات کی چھان بین کرنی چاہیے، امریکی سینیٹر

میری لینڈ: امریکی ریاست میری لینڈ سے منتخب سینیٹر کرس وان ہولن نے انتخابی دھاندلی الزامات کے حوالے سے پاکستانی سفیر کو خط میں کہا کہ انتخابی دھاندلی کے الزامات کی چھان بین کرنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے بلوچستان میں انتخابی مہم پر حملوں کے متاثرین اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔

اپنے خط میں امریکی سینیٹر نے لکھا ہے کہ پاکستانی حکام کو انتخابات میں دھاندلی اور مداخلت کے الزامات کی چھان بین کرنی چاہیے۔

خط میں مزید لکھا گیا کہ پاکستان کے معاشی اور سیکیورٹی چیلنجز سے متعلق فیصلوں کے لیے مضبوط حکومت کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب پاکستان اور امریکا کے بہت سے مفادات مشترک ہیں، منصفانہ انتخابات کے ذریعے جمہوری عمل کی حمایت اور عوام کی مرضی کا احترام کرتے ہیں۔

The post انتخابی دھاندلی کے الزامات کی چھان بین کرنی چاہیے، امریکی سینیٹر appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں