English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب:تارکین وطن کے بغیر پرمٹ حج پر خطیر جرمانے کا فیصلہ

القمر

ریاض: سعودی حکومت نے تارکین وطن کی جانب سے بغیر پرمٹ حج کی کوشش پر خطیر جرمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے  سعودی عرب میں رہنے والے تارکین وطن کو متنبہ کیا ہے کہ بغیر پرمٹ حج ادا کرنا غیر قانونی عمل ہے اور قانون کی خلاف ورزی کیے جانے پر بھاری سزا عائد کی جائے گی۔

حکام کی جانب سے اس حوالے سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اجازت نامے (پرمٹ) کے بغیر حج کرنا قانون کے خلاف ہوگا اور اس عمل پر 50 ہزار سعودی ریال جرمانہ عائدکیا جائےگا۔ اس کے علاوہ خلاف ورزی کرنے والے تارکین وطن کو 6 ماہ جیل کی  سزا بھی ہوگی۔

سزا کے طور پر خلاف ورزی کرنے والے تارکین وطن کے 10 سال تک مملکت میں  داخلے پر بھی پابندی  ہوگی۔

The post سعودی عرب:تارکین وطن کے بغیر پرمٹ حج پر خطیر جرمانے کا فیصلہ appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے