English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب کا مینڈیٹ چوری کرکے مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب بنی، اسد قیصر

اسلام آباد:تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ یہ الیکشن فراڈ پر مبنی تھا، افسوس پنجاب کا مینڈیٹ چوری کرکے مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب بنی، یہ کابینہ اور وزیر اعلیٰ جعلی ہیں، شفاف الیکشن اور آئین کی سربلندی کے لیے متحدہونگے۔

اختر مینگل سے ملاقات کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاکہ 8فروری کو الیکشن کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کو تشویش ہے،یہ ملک کی تاریخ کا بدترین الیکشن تھا ، جس کے لیے ہر قانون کا دروازہ کھٹ کھٹائیں گے، اپنے حقوق لینے کے لیے تمام قانونی راستے اختیار کرینگے۔

انہوں نے مزید کہاکہ الیکشن میں ہونے والی دھاندلی پر عالمی میڈیا نے بھی دھاندلی کو واضح کیا ہے، دھاندلی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنا اداروں کا کام ہے، اگر الیکشن کمیشن نے دھاندلی زدہ نتائج درست نہ کیے تو احتجاج کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے