English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ پر صہیونی مظالم کے خلاف احتجاج، امریکی فوجی کی خود سوزی

القمر

واشنگٹن:امریکی فوجی نے واشنگٹن ڈی سی میں واقع اسرائیلی سفارتخانے کے باہر غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے خودکو آگ لگالی۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی کا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ مذکورہ شخص فلسطین کی حمایت میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر آواز بلند کر رہا تھا، اس دوران اس نے اپنے اوپر پیٹرول چھڑک کر آگ لگالی، شدید جھلس جانے والے شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

عینی شاہدین نے کہاکہ اسرائیلی سفارتخانے کے باہر فوج کی وردی میں ملبوس ایک شخص ‘فلسطین کو آزاد کرو’  کا نعرہ لگارہا تھا کہ اچانک اس نے اپنے اوپر پیٹرول چھڑک کر آگ لگالی، جس کے بعد مقامی پولیس نے فوری طور پر آگ بجھائی اور اسے اسپتال منتقل کردیا۔

آگ لگانے والے فوجی وردی میں ملبوس شخص نے اپنے موبائل سےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لائیو اسٹریمنگ شروع کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب فلسطین میں نسل کشی میں ملوث نہیں رہے گا، اس وڈیو کو امریکی حکام نے فوری طور پر ویب سائٹ سے ڈیلیٹ کردی ہے۔

واضح رہے کہ 7اکتوبر سے جاری اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں فلسطینی شہدا کی تعداد 30ہزارسے زائد ہوگئی ہے، جس میں ایک بڑی تعدادخواتین اور بچوں کی ہے۔

The post غزہ پر صہیونی مظالم کے خلاف احتجاج، امریکی فوجی کی خود سوزی appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے