English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلسطینیوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم پر اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے، اقوام متحدہ

القمر

لندن:اقوام متحدہ کے پروگرام رائٹ ٹو فوڈ کے نمائندے مائیکل فخری نے کہا ہے کہ اسرائیل جان بوجھ کر غزہ کے لوگوں کو بھوکا مارنا چاہتا ہے اور اس نسل کشی اور جنگی جرائم پر اس کا احتساب ہونا چاہیے۔

برطانوی اخبار گارجین سے بات چیت کرتے ہوئے مائیکل فخری نے کہا کہ جان بوجھ کر عام شہریوں کو خوراک سے محروم رکھنا جنگی جرم ہے جیسا کہ اٹلی کی بین الاقوامی عدالت انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لوگوں کی بقا کے لیے ضروری اشیا کی ترسیل میں رکاوٹ ڈالنا یا ان سے محروم کرنا اسی ذیل میں آتا ہے۔

انسانی حقوق کے ادارے متعدد بار اسرائیل پر الزام لگا چکے ہیں کہ وہ بھوک کو بھی جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے جو کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے اور 2018 میں اس کو جنگی جرم بھی قرار دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کی کوئی وجہ نہیں کہ جان بوجھ کر انسانی امداد کا راستہ بند، ماہی گیروں کی کشتیوں کو روکا اور باغات کو ختم کیا جائے سوائے اس کے کہ اس کا مقصد لوگوں کو خوراک سے محروم رکھنا ہی ہے۔ اسرائیل نے لوگوں کو فلسطینی ہونے پر مکمل یا جزوی طور پر تباہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی صورت حال نسل کشی کی ہی ایک صورت ہے جس میں اسرائیل پوری طرح شریک ہے جس پر اس کو جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔

The post فلسطینیوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم پر اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے، اقوام متحدہ appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے