English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی فوج کی جارحیت میں مزید 76 فلسطینی شہید، 110 زخمی

القمر

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں مزید 76 بے گناہ فلسطینی شہید اور 110 زخمی ہوگئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کے مختلف علاقوں میں صہیونی فوج کی بربریت جاری ہے۔ خان یونس اور غزہ کے شمالی علاقوں میں صہیونی فوج کی جارحیت سے جانی نقصان میں اضافہ ہوا ہے۔

ترجمان اشرف القدرہ کے مطابق طوفان الاقصی کے بعد سے اب تک تقریبا 30 ہزار فلسطینی شہید اور 70 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کے باوجود اسرائیلی حکومت جنگ بندی کے لئے تیار نہیں ہے۔ اقوام متحدہ میں جنگ بندی کی قراردادوں کو بھی امریکہ نے کئی مرتبہ ویٹو کردیا ہے۔ عالمی سطح پر امریکہ کے اس اقدام کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔

The post اسرائیلی فوج کی جارحیت میں مزید 76 فلسطینی شہید، 110 زخمی appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے