English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری: ہریانہ میں پولیس کا مظاہرین پر بدترین تشدد

القمر

نئی دہلی:  بھارت میں کسانوں کا دہلی چلو مارچ 16ویں روز بھی جاری ہے،ہریانہ پولیس کا کسان مظاہرین پر تشدد جاری ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کسان رہنماؤں کا نئے نظام پرحکومت کی پیشکش کو ٹھکرانے کےبعد احتجاج دوبارہ سےجاری ہے، کسانوں کے احتجاج کی تازہ کاری، روڈ بلاک کے درمیان پنجاب کو ڈیزل اور سلنڈر گیس کی قلت کا سامنا ہے۔

احتجاج کےباعث پنجاب ڈیزل اورسلنڈرگیس کےسنگین بحران کا شکار ہے، حکومتی ذرائع کےمطابق پنجاب میں ڈیزل اورایل پی جی گیس کی سپلائی روڈ بلاک اورحفاظتی مسائل کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

کسانوں کے بھارتی دارالحکومت کی جانب ٹریکٹر مارچ سے دہلی-نوئیڈا سرحد پر شدید ٹریفک متاثر ہے،ہزاروں کسان دہلی سے 200 کلومیٹر دور پنجاب ہریانہ سرحد پر احتجاج کررہے ہیں۔

میڈیا کے مطابق بھارت کےکسانوں کے احتجاج میں پولیس کی شدید بربریت کو جنم دیا،مارچ کےباعث ہریانہ امبالہ کے علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس دوبارہ معطل کردی گئی،احتجاج کرنےوالے کسانوں نے  ‘دہلی چلو’ مارچ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

The post بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری: ہریانہ میں پولیس کا مظاہرین پر بدترین تشدد appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے