English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں 25 ہزار سے زیادہ خواتین و بچے مارے جا چکے ہیں، امریکا

القمر

واشنگٹن: امریکا نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس کی کھلی حمایت یافتہ صہیونی ریاست اسرائیل کے ہاتھوں اب تک 25ہزار سے زیادہ خواتین و بچے مارے جا چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ غزہ میں اب تک 25 ہزار سے زائد خواتین اور بچے مارے جاچکے ہیں۔ لائیڈ آسٹن کانگریس اجلاس میں شریک تھے جس میں رکن کانگریس رو کھنا نے ان سے غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مارے جانے والے فلسطینیوں کے بارے میں پوچھا۔

امریکی وزیر دفاع نے تصدیق کی کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 25 ہزار سے زائد خواتین اور بچے مارے جاچکے ہیں۔

بعد ازاں رکن کانگریس رو کھنا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو کسی بھی قسم کے ہتھیار اور گولہ بارود کی منتقلی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ رکن کانگریس نے کہا کہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اس حوالے سے اعدادو شمار نہیں دے سکے ہیں کہ امریکا نے اب تک کتنا جنگی سازو سامان اسرائیل کو منتقل کیا ہے۔

رکن کانگریس کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک 21 ہزار سے زائد جنگی سازو سامان اسرائیل کو دیا جاچکا ہے۔ اس حوالے سے امریکی وزیر دفاع نے بتایا کہ میں توقع کرتا ہوں کہ جب ہم جنگی سازو سامان اپنے اتحادیوں کو فراہم کرتے ہیں تو وہ اسے جوابی ردعمل میں استعمال کریں گے۔

The post غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں 25 ہزار سے زیادہ خواتین و بچے مارے جا چکے ہیں، امریکا appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے