English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی وحشیانہ بمباری کاسلسلہ جاری،  197 فلسطینی شہید

القمر

غزہ: اسرائیل کی غزہ کے نہتے شہریوں پر وحشیانہ بمباری کاسلسلہ جاری ہے، صہیونی فوجیوں نے بریج پناہ گزین کیمپ پر گھروں پر بمباری کی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 197 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فوجیوں نے حملہ کیا ، جس کے نتیجے میں  197 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جبکہ متعدد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طبی امداد دینے کے لیے عارضی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ  7اکتوبرسے جاری اسرائیلی وحشیانہ بمباری میں اب تک 31 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

The post اسرائیلی وحشیانہ بمباری کاسلسلہ جاری،  197 فلسطینی شہید appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے