English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملائیشیا میں امریکااور اسرائیل کیخلاف، فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلی

القمر

کوالالمپور: غزہ میں ظلم و ستم سہنے والے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریلی میں شریک مظاہرین نے اسرائیل اور امریکا کے خلاف اور فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے، جبکہ کئی مظاہرین بچوں کے علامتی جنازے اٹھا کر مارچ میں شریک ہوئے۔

دوسری جانب غزہ کی وزارتِ صحت نے ایک بیان میں کہا کہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوجی کارروائی میں کل 30,320 فلسطینیوں کی ہلاکت اور 71,533 دیگر افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔

The post ملائیشیا میں امریکااور اسرائیل کیخلاف، فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلی appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے