English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 کرکٹ میچ کی وجہ سے آندھرا پردیش میں مہلک ٹرین کا تصادم ہوا، وزیر ریلوے

القمر

نیو دہلی: ہندوستانی وزیر ریلوے اشونی ویشنو کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش میں اکتوبر 2023 میں دو مسافر ٹرینوں کے تصادم کی وجہ بتائی۔ بدقسمتی سے اس مہلک حادثے کے پیچھے کرکٹ میچ ایک بڑی وجہ تھی۔ 

29 اکتوبر کو وجیا نگرم ضلع کے کانٹاکاپلی میں ہاوڑہ-چنئی لائن پر دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور 50 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔تصادم میں ایک اسٹیشنری ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تھیں۔

وشنو نے ہندوستانی ریلوے کے نئے حفاظتی اقدامات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے آندھرا ٹرین حادثہ کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور اپنے سیل فون پر کرکٹ میچ دیکھنے میں مگن تھے جس کی وجہ سے یہ خوفناک تصادم ہوا۔

 پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا: “آندھرا پردیش میں حالیہ معاملہ اس لیے پیش آیا کیونکہ لوکو ڈرائیور اور کو ڈرائیور دونوں ہی کرکٹ میچ سے مشغول تھے۔ “اب ہم ایسے نظام نصب کر رہے ہیں جو اس طرح کے کسی خلفشار کا پتہ لگاسکتے ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور ٹرین چلانے پر پوری توجہ مرکوز رکھتے ہیں۔”

ویون  کے مطابق کمیشن آف ریلوے سیفٹی (CRS) نے ابھی تک اس واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ کا انکشاف نہیں کیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں رائاگڈا مسافر ٹرین کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کو ذمہ داری قرار دیا گیا ہے جو پیچھے سے وشاکھاپٹنم پلاسا ٹرین سے ٹکرا گئی۔ انہیں ناقص آٹو سگنلز پاس کرکے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی تھی ۔

The post  کرکٹ میچ کی وجہ سے آندھرا پردیش میں مہلک ٹرین کا تصادم ہوا، وزیر ریلوے appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے