انطالیہ: غزہ کے معصوم بچوں کی شہادت نے گزشتہ 4 ماہ سے مجھے نیند سے محروم کر دیا ہے۔
جنوب مغربی ترکی کے تیسرے انطالیہ ڈپلومیٹک فورم کی منعقدہ ایک تقریب”ہمارا مشترکہ مستقبل یوتھ فار ورلڈ پیس” سے خطاب کرتے ہوئے بوسنیا اور ہرزیگوینا میں ڈیموکریٹک ایکشن پارٹی کے پارلیمانی رکن حارث سبانووک کا کا کہنا تھا کہ امن کا حصول مطلوبہ ہدف ہے اور امن کی عدم موجودگی میں کوئی چیز اہمیت نہیں رکھتی۔
جنگ کے اثرات کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے پارٹی کی یوتھ برانچ کے سربراہ نے کہا کہ بوسنیا اور ہرزیگوینا میں ان کے بچپن کی یادوں کو گھیر لیا ہے،انہوں نے ایک جیسے چیلنجز کا سامنا کرنے والے ان تمام بچوں کو شہید کرنے والوں کو خوفناک درندےقرار دیتے ہوئے کہا کہ۔”میں تقریباً 4 ماہ سے سو نہیں پایا، کیونکہ کوئی معصوم بچوں کوشہید کر رہا ہے۔”
بوسنیا کے رکن پارلیمنٹ نے دنیا بھر کے نوجوان کارکنوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مختلف ممالک میں ناانصافی اور انصاف کے فقدان کا مقابلہ کرنے کے لیے اقدامات کریں۔
7 اکتوبر 2023 سے”اسرائیل” غزہ کی پٹی پر ایک تباہ کن جنگ چھیڑ ے ہوئے ہے جس میں ایک بے مثال انسانی تباہی اور بنیادی ڈھانچے کی بڑے پیمانے پر تباہی ہے ۔
جس سے ہزاروں کی تعداد میں شہری متاثر ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں ۔ تل ابیب کو “نسل کشی” کے الزام میں بین الاقوامی عدالت انصاف میں پیش کیا گیا۔
واضح رہے کہ تیسرے انطالیہ ڈپلومیٹک فورم میں 148 ممالک کے 4,700 افراد نے شرکت کی جس میں ماحولیاتی تبدیلی، امیگریشن، اسلام مخالف، تجارت سمیت عالمی مسائل اور بحرانوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
The post غزہ کے معصوم بچوں کی شہادت نے 4ماہ سے سونے نہیں دیا ،بوسنیائی پارلیمانی رکن appeared first on Daily Jasarat News.
