English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل کی غزہ پر مسلط جنگ کی سب سے بھاری قیمت فلسطینی بچے ادا کررہے ہیں، یونیسیف

القمر

نیویارک: یونیسیف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلط کی گئی جنگ کی سب سے بھاری قیمت فلسطینی بچے ادا کررہے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے اپنےایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے شمالی علاقوں میں ضرورت کے مطابق امداد نہ پہنچنے سے بچوں کی صحت تشویش ناک حد تک خراب ہو رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ کی سب سے بھاری قیمت فلسطینی بچے ادا کررہے ہیں۔

ادارہ برائے اطال کی جانب سے کہا گیاہ ے کہ غزہ کی صورت حال عالمی برادری کے ضمیر کی آزمائش ہے۔ غزہ میں جنگ سے متاثر بچوں کے لیے فوری طور پر سنجیدہ اور ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں۔

عالمی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ غذائی قلت کی وجہ سے صرف ایک اسپتال میں 15 بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ اسی صورت حال کی وجہ سے مزید اموات کا خدشہ بھی ہے۔

The post اسرائیل کی غزہ پر مسلط جنگ کی سب سے بھاری قیمت فلسطینی بچے ادا کررہے ہیں، یونیسیف appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے