English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈیموکریٹک اور ری پبلکن پرائمریز کے انتخابات

القمر

امریکہ میں رواں برس نومبر میں صدارتی انتخابات کا انعقاد ہونا ہے۔ ان انتخابات سے قبل منگل کو لگ بھگ 15 ریاستوں اور ایک زیرِ انتظام علاقے میں ڈیموکریٹک پارٹی اور ری پبلکن پارٹی کے پرائمری انتخابات ہوئے۔ ان پرائمریز اور کاکسز کے انتخابات کو ‘سپر ٹیوزڈے’ بھی کہا جاتا ہے۔ امریکہ کے صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرائمریز کے مقابلوں میں کامیابی کی طرف گامزن ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ نومبر میں صدارتی الیکشن میں مدِ مقابل ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے