مقبوضہ بیت المقدس: غزہ پر صہیونی ریاست اسرائیل کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 86 فلسطینی جام شہادت نوش کر گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیل کی قابض فوج نے غزہ پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جس میں مزید 86 فلسطینی شہید اور 113 زخمی ہو گئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے شہدا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پہلے سے محصور پٹی پر 7 اکتوبر سے مسلط کی گئی جنگ کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر 30 ہزار 717 فلسطینی جام شہادت نوش کر چکے ہیں جب کہ 72 ہزار 156 فلسطینی زخمی ہیں۔ شہدا میں خواتین اور بچوں کی بہت بڑی تعداد شامل ہے جب کہ زخمیوں میں بڑی تعداد بمباری کے نتیجے میں معذور ہونے والوں کی بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ بے گھر ہونے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔
The post غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 86 فلسطینی شہید appeared first on Daily Jasarat News.
