English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رمضان میں فلسطینیوں کیلیے مقدس مقامات بند کیے گئے تو نتائج سنگین ہونگے، ترکیہ

القمر

انقرہ: ترکیہ کےصدر رجب طیب اِردوان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران فلسطینیوں کے لیے مقدس مقامات کو بند کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترکیہ کے صدر رجب طیب اِردوان نے صہیونی ریاست کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ماہ مقدس میں فلسطینیوں کو مقدس مقامات پر جانے سے روکا گیا یا ان مقامات کو بند کیا گیا تو اس پر سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اشتعال انگیزیوں کو روکنے کے لیے ہم متعلقہ لوگوں کو اپنے پیغامات واضح پہنچا چکے ہیں۔

صدر اِردوان کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ خود اسرائیلی آباد کار ہیں۔ انہوں نے انتہا پسند اسرائیلی سیاست دانوں کے فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ سمیت دیگر مقدس مقامات تک رسائی کو محدود کرنے یا روکنے کے مطالبے کو شرپسندی قرار دیا۔

The post رمضان میں فلسطینیوں کیلیے مقدس مقامات بند کیے گئے تو نتائج سنگین ہونگے، ترکیہ appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے