English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی صدارتی دوڑ میں ٹرمپ اور بائیڈن کے درمیان مقابلے کے امکانات

القمر

واشنگٹن: امریکی کے آئندہ صدارتی انتخابات کی دوڑ میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور موجودہ صدر جوبائیڈن کے درمیان مقابلے کے امکانات بڑھ گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق صدارتی مقابلے کی دوڑ میں شامل ری پبلکن پارٹی کی امیدوار نکی ہیلی دستبردار ہو گئی ہیں، جس کے بعد ری پبلکن سے ڈونلڈ ٹرمپ ہی واحد امیدوار باقی رہ گئے ہیں، جن کے جو بائیڈن کے ساتھ براہ راست مقابلے کے امکانات ہیں۔

ساؤتھ کیرولائنا کی سابق گورنر اور ٹرمپ کے دور میں اقوام متحدہ کے لیے امریکی سفیر رہنے والی نکی ہیلی نے ری پبلکن کے امیدواروں کی نامزدگی کے لیے ہونے والی انتخاب میں 15 میں سے 14 ریاستوں میں ٹرمپ سے شکست کے بعد چارلسٹن میں خطاب کے دوران اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں اپنی انتخابی مہم معطل کردوں، مجھے کوئی افسوس نہیں ہے۔ متوقع طور پر ٹرمپ ہی ری پبلکن کے امیدوار ہوں گے لیکن ان کی توثیق نہیں کی گئی ہے، اب یہ ٹرمپ پر منحصر ہے کہ وہ ہماری پارٹی کے اندر اور باہر حمایت حاصل کریں اور مجھے امید ہے وہ ایسا کرپائیں گے۔

واضح رہے کہ نکی ہیلی نے ٹرمپ سے کسی بھی ری پبلکن امیدوار کے مقابلے میں زیادہ مزاحمت کی لیکن وہ کسی مرحلے پر بھی سنجیدہ خطرہ نہ بن سکیں اور متعدد مجرمانہ مقدمات کے باوجود پارٹی میں اپنی حمایت برقرار رکھا ہوا ہے۔

The post امریکی صدارتی دوڑ میں ٹرمپ اور بائیڈن کے درمیان مقابلے کے امکانات appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے