English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ میں جنگ:  چین کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ

القمر

بیجنگ:چین نے غزہ میں جنگ کو تہذیب کی توہین قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انسانیت کے لیے ایک المیہ اور تہذیب کے لیے توہین کا باعث ہے کہ آج 21ویں صدی میں اس انسانی تباہی کو روکا نہیں جا سکا۔

 انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو غزہ میں فوری جنگ بندی کے لئے فوری اقدامات کرنے چاہیں اور دشمنی کے خاتمے کو اپنی اولین ترجیح بنانا چاہیے اورفوری اخلاقی ذمہ داری کے طور پر انسانی امداد کو یقینی بنانا چاہیے۔

The post غزہ میں جنگ:  چین کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے