English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلسطینی اراضی پر اسرائیلی بستیوں کا قیام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،حماس

القمر

مقبوضہ بیت المقدس : اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے کہا ہے کہ فلسطینی اراضی اسرائیلی بستیوں کا قیام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس شہرکے جنوب میں ہماری مقبوضہ اراضی پر قائم کی جانے والی بستیوں میں تقریبا 3500 نئے آبادکاری یونٹس کی تعمیر کی منظوری اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل ایک سوچے سمجھے پلان کے تحت فلسطینی ریاست کی راہ روکنے کی کوشش کررہاہے ۔

حماس نے کہا کہ یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی جھوٹے کے اعلان کی کوئی قانونی بنیاد نہیں بلکہ یہ عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ یہ فسطائی  اسرائیلی دہشت گرد حکومت فلسطینیوں کی نسل کشی کیساتھ ساتھ ان کی آزاد ریاست کے بنیادی حق کو نفی کرتی ہے۔

 

The post فلسطینی اراضی پر اسرائیلی بستیوں کا قیام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،حماس appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے