ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نئی دہلی؛ نماز جمعہ کے دوران پولیس اہلکار کا نمازیوں پر تشدد

نئی دہلی: بھارت میں نماز جمعہ کے دوران پولیس اہل کار کے نمازیوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

خبر رساں اداروں کے مطابق بھارتی دارالحکومت میں ایک پولیس اہل کار نے نماز جمعہ ادا کرتے ہوئے نمازیوں پر تشدد کیا، مقامی میڈیا کے مطابق اہل کار کو ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معطل کردیا گیا ہے۔

اندرلوک کے علاقے میں گزشتہ روز مسلمان جمعہ کی نماز سڑک پر ادا کررہے تھے کہ اس دوران پولیس اہل کار نے آکر نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔ موبائل میں دیگر اہل کاروں کے ساتھ آنے والے پولیس افسر جو چوکی انچارج بھی ہے، نے نمازیوں کو آتے ہی مارنا شروع کردیا۔ دوران نماز جو مسافر سجدے میں تھے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہل کار انہیں لاتوں سے مار رہا ہے جب کہ ایک نمازی پر اس نے مکے بھی مارے۔ تشدد کی وجہ سے کچھ افراد کی نماز ٹوٹ گئی جب کہ صف میں کھڑے دیگر نمازیوں کو بھی دھکے دیے گئے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد نمازیوں پر تشدد کرنے والے اہل کار کو معطل کردیا گیا ہے۔

The post نئی دہلی؛ نماز جمعہ کے دوران پولیس اہلکار کا نمازیوں پر تشدد appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں