ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں شدید طوفانی بارش سے معمولات زندگی متاثر ہو گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یو اے ای کے کاروباری مراکز دبئی سمیت دیگر کئی ریاستوں میں مسلسل اور موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کردیا۔
ہفتے کی صبح دبئی ،ابو ظبی، فجیریا اور دیگر ریاستوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
العین، عجمان اور فجیرہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی بادل کھل کر برسے۔ طوفانی بارش سے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔ محکمہ موسمیات نے شارجہ ، دبئی ، عجمان ، راس الخیمہ ، العین اور فجیرہ میں شدید بارشوں کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
The post امارات کی مختلف ریاستوں میں شدید طوفانی بارش appeared first on Daily Jasarat News.
