ٹیکساس: میکسیکو سرحد کے قریب امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 3 اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی طیارہ سرحد پر گشت کر رہا تھا جس میں نیشنل گارڈ کے دو فوجی اور ایک بارڈر پیٹرولنگ ایجنٹ ہلاک ہوئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گرنے والے طیارے میں ایک فوجی زخمی بھی ہوا جس کی حالت تشویشناک ہے۔
اس حوالے سے مقامی حکام کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر میں خاتون سمیت چار افراد سوار تھے۔
The post ٹیکساس: امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 افراد جاں بحق appeared first on Daily Jasarat News.
