English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ماہِ رمضان: مسجد نبوی آنے والوں کیلیے مفت بس سروس

القمر

مدینہ منورہ: سعودی عرب میں ماہ رمضان کے دوران مسجد نبوی آنے والوں کے لیے مفت بس سروس شروع کی گئی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق دنیا بھر میں خصوصاً عرب ممالک اور مکہ و مکرمہ میں رمضان المبارک کے دوران زائرین اور ضیوف الرحمن کے لیے خصوصی سہولیات متعارف کروائی جاتی ہیں۔

ماہ مقدس کے دوران مسجد نبوی آنے والے افراد کے لیے وفادۃ رضاکار ایسوسی ایشن کی جانب سے مفت بس سروس شروع کی گئی ہے، جس کے ذریعے 2 اہم مقامات سے مسجد نبوی آنے والوں کے لیے مفت بس سروس شروع کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ عروۃ اور شظاہ نامی علاقوں سے آنے والے افراد اور زائر مسجد نبوی تک بس کے ذریعے مفت کر سکیں گے۔یہ سروس شام 4 بجے سے تراویح کے ایک گھنٹے تک جاری رہے گی جب کہ آخری عشرے میں سروس کا دورانیے میں قیام الیل تک توسیع کردی جائے گی۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہےکہ مفت بس سروس حرمین شریفین امور کی جنرل اتھارٹی، مدینہ ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کےتعاون سے رمضان میں مسجد نبوی کے زائرین کی سہولت کے لیے شروع کی گئی ہے۔

The post ماہِ رمضان: مسجد نبوی آنے والوں کیلیے مفت بس سروس appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے