نیو یارک: اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امن کا پیغام دینے والے مہینے (رمضان المبارک) میں بھی غزہ پر بمباری جاری ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے اپنے ایک بیان میں اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلسل بمباری اور حملوں کی مذمت کی ہے۔
انتونیو گوتیریس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کا امن و سلامتی کا مہینہ (رمضان المبارک) شروع ہو چکا ہے جب کہ اس امن کا پیغام پھیلانے والے مہینے میں بھی غزہ میں خوں ریزی، بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے ماہ رمضان کے احترام میں غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں فلسطینیوں کے لیے امداد کی رسائی میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔
The post امن کا پیغام دینے والے مہینے میں بھی غزہ پر بمباری جاری ہے، اقوام متحدہ appeared first on Daily Jasarat News.
