غزہ : اسرائیلی جارحیت ماہ رمضان میں بھی جاری ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عورتوں اور بچوں سمیت مزید 67 فلسطینی شہید اور 106 زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے سیکڑوں فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے بھی روک دیا مگر اسرائیلی پابندی کے باوجود متعدد فلسطینی نماز تراویح کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے میں کامیاب رہے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں اب تک 31 ہزار 300 فلسطینی شہید جبکہ 72 ہزار 760 زخمی ہو چکے ہیں۔
The post غزہ : اسرائیلی جارحیت ماہ رمضان میں بھی جاری ، مزید 67 فلسطینی شہید appeared first on Daily Jasarat News.
