ماسکو: روسی فوجی طیارے کے انجن میں آگ لگنے سے گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں سوار 15 افراد ہلاک ہو گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق روسی فوجی طیارے میں دوران پرواز انجن میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے یہ مال بردار طیارہ زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں سوار تمام 15 افرادبھی حادثے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
مال بردار فوجی طیارے نے آئیون وہ کے علاقے سے اُڑان بھری تھی کہ پرواز کے دوران انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔ طیارے میں پرواز کے عملے کے 8 افراد اور 7 مسافر موجود تھے، جو تمام ہلاک ہو گئے۔
طیارے کے حادثے کا شکار ہو کر گرنے کا مقام یوکرینی سرحد کا قریبی علاقہ ہے۔ روسی فوج نے حادثے کے بعد جاری بیان میں واقعے کو دہشت گردی یا یوکرینی فوج کی کارروائی ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے اسے حادثہ ہی قرار دیاہے۔
مقامی میڈیا میں بتایا گیا ہے کہ فوجی طیارے کے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی پرواز کے دوران انجن میں آگ بھڑک اٹھی تھی، جس کے بعد اس کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوا اور وہ ہچکولے کھاتا ہوا زمیں بوس ہوگیا، جس کے بعد امدادی ٹیموں کو جائے وقوع کی جانب روانہ کیا گیا۔
طیارے کی تباہی کے بعد موقع پر پہنچنے والی امدادی ٹیموں کو تباہ شدہ جلا ہوا ملبہ ایک میدانی علاقےسے ملا جس میں سے طیارے میں سوار تمام 15 افراد کی لاشوں کو نکالا گیا، تاہم لاشوں کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔
The post روسی فوجی طیارہ انجن میں آگ لگنے سے گر کر تباہ، 15 افراد ہلاک appeared first on Daily Jasarat News.
