English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ کے بھوکے پیاسے بچوں کی پاکستانیوں کو ماہِ رمضان کی مبارکباد

القمر

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی دہشت گردی کے شکار غزہ کے بھوکے پیاسے بچوں نے پاکستانیوں کو ماہِ رمضان کی مبارک باد دی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کی محصور پٹی غزہ کے بچوں نے پاکستانی قوم کو ماہ صیام کی مبارک باد دیتے ہوئے اپنا خصوصی پیغام بھی دیا، جس میں بھوکے پیاسے بچوں نے غزہ کی ناقابل بیان اور غیر انسانی صورت حال سے بھی آگاہ کیا۔

صہیونی ریاست کی بمباری سے تباہ حال غزہ کے بے گھر، مجبور اور امداد سے محروم بچوں نے بتایا کہ غزہ کے لوگوں کے پاس کھانے کو کچھ نہیں ہے، یہاں تک کے لیے پینے کے لیےصاف پانی بھی دستیاب نہیں۔ غزہ میں لاشیں سڑکوں پر پڑی سڑ جاتی ہیں۔

غزہ کے معصوم اور مظلوم بچوں نے بتایا کہ یہاں ہر جانب خوف اور دہشت چھائی ہوئی ہے۔ کیا فلسطینی بچوں کو دنیا کے دوسرے بچوں کی طرح کوئی حقوق حاصل نہیں؟۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ ہفتوں سے فلسطینیوں پر ایک بار پھر حملوں کی نئی لہر شروع کی گئی ہے، جس میں امداد کے منتظر فلسطینیوں کو براہ راست حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایک روز قبل ہی غزہ سٹی کے جنوبی علاقے میں امداد کا انتظار کرتے نہتے مظلوم فلسطینیوں پر قابض صہیونی فوج نے حملہ کیا، جس میں9 فلسطینی شہید ہو گئے۔

قبل ازیں اسرائیلی دہشت گرد فوج کی جانب سے امداد کے منتظر فلسطینیوں پر کئی حملے کیے جا چکے ہیں، جس میں متعدد فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر مسلط کردہ اسرائیلی جنگ میں قابض صہیونی فوج کے حملوں کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد تقریباً 32 ہزار ہو چکی ہے، جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے جب کہ 72 ہزار سے زیادہ زخمی ہیں اور تباہی کے نتیجے میں بے گھر ہونے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

The post غزہ کے بھوکے پیاسے بچوں کی پاکستانیوں کو ماہِ رمضان کی مبارکباد appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے