اسلام آباد: اسلامو فوبیا کے خلاف کل عالمی دن منایا جائے گا۔
اقوام متحدہ کے تحت دنیا بھر میں 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کے خلاف دن منایا جاتا ہے، جس کا مقصد دنیا بھر میں ہونے والے اسلام مخالف پروپیگنڈے کے خلاف آواز بلند کرنا اور شعور بیدار کرنا ہے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے او آئی سی کے رکن 60ممالک کی جانب سے پیش کی گئی ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں 15مارچ کو اسلامو فوبیا روکنے کے لیے عالمی سطح پر دن منانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر میں خصوصی تقاریب، سیمینار اور کانفرنسز منعقد کی جاتی ہیں، جس میں اسلامو فوبیا، توہینِ اسلام اور توہینِ قرآن سمیت مقدس شخصیات کی توہین کے خلاف شعور بیدار کرنے کی مہم کے ساتھ ساتھ نفرت انگیزی پر مشتمل واقعات کی مذمت کی جاتی ہے۔
The post اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن کل منایا جائے گا appeared first on Daily Jasarat News.
